hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 21894

.

ابن أبي شيبة

21894
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۸۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَارِبٍ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ جَارِیَۃً بِأَرْبَعَۃِ آلاَفٍ قَدْ کَانَتْ أَسْقَطَتْ مِنْ مَوْلاَہَا سِقْطًا ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عُمَرَ فَأَتَاہُ فَعَلاَہُ بِالدِّرَّۃِ ضَرْبًا ، وَقَالَ : بَعْدَ مَا اخْتَلَطَتْ لُحُومُکُمْ بِلُحُومِہِنَّ وَدِمَاؤُکُمْ بِدِمَائِہِنَّ بِعْتُمُوہُنَّ ، لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَیْہِمَ الشُّحُومَ فَبَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثمانہَا۔
(٢١٨٩٥) حضرت قارب ثقفی (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے ایک شخص سے چار ہزار درہم میں باندی خریدی، اس باندی کا اپنے آقا سے ایک (ناتمام) بچہ ضائع ہوچکا تھا۔ جب حضرت عمر (رض) کو اس کی خبر پہنچی تو تشریف لائے اور اپنا دُرّہ مارنے کے لیے بلند کیا اور فرمایا : تمہارا گوشت اس کے گوشت کے ساتھ ملنے کے بعد، اور تمہارا خون اس کے خون کے ساتھ ملنے کے بعد تم اس کو فروخت کرتے ہو ؟ اللہ کی لعنت ہو یہودیوں پر کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انھوں نے چربی فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھالیا۔