(۲۱۹۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : إنَّ شُرَیْحًا کَانَ یَقْضِی فِی الْمُکَاتَبِ یَمُوتُ وَیَتْرُکُ مَالاً وَوَلَدًا ، یُؤَدَّی عَنْہُ لِمَوَالِیہِ مَا بَقِیَ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ ، وَمَا بَقِیَ رَدَّہُ عَلَی وَلَدِہِ ؟ فَقَالَ : إنَّ شُرَیْحًا کَانَ یَقْضِی فِیہَا بِقَضَائِ عَبْدِ اللہِ۔
(٢١٩٢٩) حضرت اسماعیل (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے عرض کیا کہ حضرت شریح (رض) نے اس مکاتب کے متعلق جو مال اور اولاد چھوڑ کر فوت ہوجائے یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ : جو بدل کتابت باقی رہ گیا ہے وہ اس کے آقا کو ادا کیا جائے گا، اور جو مال باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کو مل جائے گا، حضرت شعبی (رض) نے فرمایا : حضرت شریح (رض) نے اس مسئلہ میں حضرت عبداللہ (رض) کے قول کے مطابق فیصلہ فرمایا ہے۔