hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22095

.

ابن أبي شيبة

22095
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۰۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : وَجَدْت بَعِیرًا فَسَأَلْت عُمَرَ فَقَالَ : عَرِّفْہُ ، فَعَرَّفْتہ ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا یَعْرِفُہُ ، فَأَتَیْتہ فَقُلْتُ : قَدْ شَغَلَنِی ، قَالَ : فَأَرْسِلْہُ حَیْثُ وَجَدْتہ۔
(٢٢٠٩٦) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے ایک اونٹ ملا، میں نے حضرت عمر (رض) سے دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، میں نے تشہیر کی لیکن کسی کو مالک نہ پایا میں ان کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اس نے مجھے مشغول کردیا ہے ! آپ (رض) نے فرمایا پھر جہاں سے پکڑا تھا وہیں چھوڑ دو ۔