(۲۲۱۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ بَیْنِی وَبَیْنَ الأَسْوَدِ وبین أُمِّنَا غُلاَمٌ قَدْ شَہِدَ الْقَادِسِیَّۃَ وَأَبْلَی فِیہَا فَأَرَادُوا عِتْقَہُ وَکُنْت صَغِیرًا ، فَذَکَرَ ذَلِکَ الأَسْوَدُ لِعُمَرَ فَقَالَ عُمَرُ : أَعْتَقُوا أَنْتُمْ ، وَیَکُونُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَی نَصِیبِہِ حَتَّی یَرْغَبَ فِی مِثْلِ مَا رَغِبْتُمْ فِیہِ ، أَوْ یَأْخُذَ نَصِیبَہُ۔
(٢٢١٥٠) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میرے اور حضرت الاسود اور ہماری والدہ کے درمیان ایک غلام مشترک تھا۔ وہ غلام جنگ قادسیہ میں شریک ہوا اور خوب بہادری دکھائی۔ ان سب نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، میں اس وقت کم عمر تھا۔ حضرت اسود نے حضرت عمر (رض) سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : تم اپنا حصہ آزاد کردو، اور عبد الرحمن کے لیے اس کا حصہ ہوگا، یہاں تک کہ اس کی بھی اس بات میں رغبت ہوجائے جس میں عبس ہوئی (یعنی آزادی) یا پھر وہ اپنا حصہ وصول کرلے۔