hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22182

.

ابن أبي شيبة

22182
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۱۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدًا لَہُ فِی مَرَضِہِ، ثُمَّ مَاتَ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرَہُ ، قَالَ یَسْعَی فِی قِیمَتِہِ ، فَإِنْ کَانَتِ الْقِیمَۃُ أَکْثَرَ مِنَ الدَّیْنِ یَسْعَی لِلْغُرَمَائُ فِی دَیْنِہِمْ ، وَنُظِرَ مَا بَقِیَ مِنْ شَیْئٍ فَلِلْوَرَثَۃِ ثُلُثَاہُ وَلَہُ ثُلُثُہُ۔
(٢٢١٨٣) حضرت ابراہیم (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا پھر فوت ہوگیا اور اس پر دین بھی ہو اور اس غلام کے علاوہ اس کے پاس مال بھی نہ ہو ، فرماتے ہیں وہ اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا، اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ قرض خواہوں کے لیے ان کے قرض کی کوشش کرے گا، جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں غور کیا جائے گا، پھر ورثاء کا اس میں دو تہائی ہوگا اور اس کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔