(۲۲۱۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِیہِ فُرَاتٍ ، قَالَ : کَانَ لِی عَلَی رَجُلٍ خَمْسُونَ دِرْہَمًا فَذَہَبْت أَتَقَاضَاہُ وَرَجُلٌ یَسْمَعُ ، فَقُمْت بِہِ إلَی شُرَیْحٍ فَجَحَدَنِی فَقَالَ شُرَیْحٌ : بَیِّنَتُک ، فَقُلْتُ : رَجُلٌ کَانَ یَسْمَعُ وَہُوَ مُقِرٌّ لِی ، فَقَالَ : اُدْعُ بِہِ ، فَدَعَوْت بِہِ فَشَہِدَ ، فَقَالَ : قُمْ فَأَعْطِہِ حَقَّہُ۔
(٢٢١٩٦) حضرت فرات سے مروی ہے کہ میرے پچاس درہم کسی شخص کے اوپر تھے، میں اس کے پاس گیا، اس سے قرض کا مطالبہ کیا، اور ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا ، میں اس کو حضرت شریح (رض) کے پاس لے کر حاضر ہوا، اس نے میرا انکار کردیا، حضرت شریح (رض) نے فرمایا : تیرے گواہ کہاں ہیں ؟ میں نے عرض کیا : ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا جبکہ اس نے میرے درہموں کا اقرار کیا تھا، آپ نے فرمایا اس شخص کو بلاؤ، میں نے اس کو بلایا اور اس نے گواہی دی ، حضرت شریح (رض) نے اس شخص سے فرمایا کھڑے ہو جاؤ اور اس کو اس کا حق ادا کرو۔