hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22226

.

ابن أبي شيبة

22226
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۲۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، وَابْنِ شُبْرُمَۃَ ، قَالاَ : اشْتَرَی عَبْدُ اللہِ غُلاَمًا لاِمْرِئٍ ، فَلَمَّا ذَہَبَ بِہِ إلَی مَنْزِلِہِ حُمَّ الْغُلاَمُ ، فَجَاء لِیرُد الْغُلاَم ، فَخَاصَمَہُ إلَی الشَّعْبِیِّ فَقَالَ لِعَبْدِ اللہِ : بَیِّنَتُک أَنَّہُ دَلَّسَ لَکَ عَیْبًا ؟ فَقَالَ : لَیْسَ لِی بَیِّنَۃٌ ، فَقَالَ : لِلرَّجُلِ : احْلِفْ أَنَّک لَمْ تَبِعْہُ ذَا دَائٍ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إنِّی أَرُدُّ الْیَمِینَ عَلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَضَی الشَّعْبِیُّ بِالْیَمِینِ عَلَیْہِ ، فَقَالَ : إمَّا أَنْ تَحْلِفَ وَإِلاَّ جَازَ عَلَیْک الْغُلاَمُ۔
(٢٢٢٢٧) حضرت مغیرہ اور حضرت شبرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ نے ایک غلام خریدا، جب اس کو لے کر مکان پر پہنچے تو غلام کو بخار ہوگیا، وہ غلام کو واپس کرنے کے لیے لے کر آئے، جھگڑا حضرت شعبی (رض) کے پاس لے گئے، آپ (رض) نے حضرت عبداللہ سے فرمایا : اس پر گواہ پیش کرو کہ اس نے تیرے سے غلام کے عیب کو چھپایا ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا میرے پاس گواہ نہیں ہیں، حضرت شعبی (رض) نے دوسرے شخص سے فرمایا : آپ قسم اٹھاؤ کہ آپ نے غلام بیماری کی حالت میں فروخت نہیں کیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں قسم کو عبداللہ پر لٹاتا ہوں، حضرت شعبی (رض) نے ان پر قسم اٹھانے کا فیصلہ فرمایا اور فرمایا : آپ قسم اٹھاؤ وگرنہ آپ پر غلام لازم ہوجائے گا۔