hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22406

.

ابن أبي شيبة

22406
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۴۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ : أَرْسَلَ إلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بمال فَرَدَدْتہ ، فَلَمَّا جِئْتہ بِہِ ، قَالَ : مَا حَمَلَک علی أَنْ تَرُدَّ مَا أَرْسَلْت بِہِ إلَیْک ، قَالَ : قُلْتَ لی یَا رَسُولَ اللہِ : إنَّ خَیْرًا لَکَ أَلاَّ تَأْخُذَ مِنَ النَّاسِ ، قَالَ : إنَّمَا ذَاکَ أَنْ تَسْأَلَ النَّاسَ ، وَمَا جَائَ کَ مِنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ فَإِنَّمَا ہو رِزْقٌ رَزَقَکہُ اللَّہُ۔
(٢٢٤٠٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے کچھ مال بھیجا جو میں نے واپس کردیا۔ پھر جب میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : جو مال میں نے تمہارے طرف بھیجا تھا اس کو واپس کرنے پر کس چیز نے تمہیں ابھارا ؟ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا تھا : تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم لوگوں سے کچھ مت لینا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ اس وقت ہے جب تم خود لوگوں سے سوال کرو۔ جو تمہارے پاس بغیر سوال کے آئے وہ اللہ کا عطاء کردہ رزق ہے جو اللہ تمہیں عطا فرما رہا ہے۔