hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22430

.

ابن أبي شيبة

22430
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۴۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : آکِلُ الرِّبَا وَمُؤْکِلُہُ سواء ، وَکَاتِبُہُ وَشَاہِدُہُ إذَا عَلِمُوا بِہِ ، وَالْوَاشِمَۃُ وَالْمُسْتَوْشِمَۃ لِلْحُسْنِ ، وَلاَوِی الصَّدَقَۃِ ، وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِیًّا بَعْدَ ہِجْرَتِہِ مَلْعُونُونَ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٢٢٤٣١) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں سود خور اور سود کھلانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ اور سودی معاملات لکھنے والا اور اس پر گواہ بننے والا جب وہ اس کے بارے میں جانتے ہوں، اور خوبصورتی کے لیے گودنے والی اور گودوانے والی خاتون اور صدقہ کو غلط استعمال کرنے والا۔ اور اعرابیوں میں سے جو ہجرت کے بعد مرتد ہوا اس پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے لعنت کی گئی ہے۔