hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22440

.

ابن أبي شيبة

22440
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۴۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ وَدَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : خَطَبَ عُمَرُ فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : إنَّا نَأْمُرُکُمْ بِأَشْیَائَ لَعَلَّہَا لاَ تَصْلُحُ لَکُمْ ، وَنَنْہَاکُمْ عَنْ أَشْیَائَ لَعَلَّہَا تَصْلُحُ لَکُمْ ، وَإِنَّ آخِرَ مَا عَہِدَ إلَیْنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آیَاتُ الرِّبَا ، فَقُبِضَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَمْ یُبَیِّنْہُنَّ لَنَا ، إنَّمَا ہُوَ الرِّبَا وَالرِّیبَۃُ ، فَدَعُوا مَا یَرِیبُکُم إلی مَا لَا یَرِیبُکُم۔ فکان الشعبی إذا سُئلَ عَنِ الشَّیء قَالَ : إنَّمَا ہُوَ الرِّبَا وَالرِّیبَۃُ ، فَدَعُوا الرِّبَا وَالمُرِیبَاتِ۔ (احمد ۱/۳۶)
(٢٢٤٤١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء بیان کی پھر فرمایا : بیشک میں تمہیں کچھ چیزوں کا حکم دیتا ہوں شاید کہ وہ تمہارے لیے فائدہ مند نہیں ہیں اور تمہیں کچھ چیزوں سے روکتا ہوں شاید کہ وہ تمہارے لیے فائدہ مند ہیں، بیشک آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو آخری عہد ہم سے لیا وہ آیت ربا پر تھا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دنیا سے پردہ فرما گئے اور ہمیں اس کی تفصیل بیان نہیں فرمائیں۔ بیشک یہ سود بھی ہے اور مشکوک بھی۔ لہٰذا مشکوک شے کو چھوڑ کر غیر مشکوک کو اختیار کرو۔ حضرت شعبی کسی چیز کے متعلق دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ سود اور مشکوک بھی ہے، لہٰذا سود اور مشک میں میں ڈالنے والی اشیاء کو چھوڑ دو ۔