(۲۲۵۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : شَہِدْتہ وَاخْتَصَمَ إلَیْہِ رَجُلاَنِ اشْتَرَی أَحَدُہُمَا مِنَ الآخَرِ دَابَّۃً ، فَقَالَ لِلْقَاسِمِ : مُرْہُ فَلْیُعْطِنِی کَفِیلاً إن أَدْرَکَنِی فِی ہَذِہِ الدَّابَّۃِ دَرَکٌ ، فَقَالَ : ہَلْ کُنْت اشْتَرَطْت عَلَیْہِ ذَلِکَ عِنْدَ عُقْدَۃِ الْبَیْعِ ؟ قَالَ : لاَ قَالَ : لَیْسَ لَکَ ذَلِکَ۔
(٢٢٥٤٥) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت قاسم کے پاس حاضر تھا کہ آپ کے پاس دو شخص جھگڑا کرتے ہوئے آئے، ان میں سے ایک نے دوسرے سے جانور خریدا تھا، اس نے حضرت قاسم سے کہا کہ اس کو حکم دیں کہ مجھے کوئی ضامن دے کہ اگر اس گھوڑے کو معاملہ میں مجھ پر کوئی تاوان آگیا تو وہ کیل اس تاوان کو بھرے گا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تم نے بیع کرتے وقت اس کی شرط لگائی تھی ؟ اس نے کہا : نہیں آپ نے فرمایا، پھر تمہارے لیے ایسا کرنا نہیں ہے۔