(۲۲۶۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عِیسَی أَبُو نَعَامَۃَ سَمِعَہُ أوْ قَالَ : حَدَّثَنَا حریث بْنُ الرَّبِیعِ الْعَدَوِیُّ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ : کُتِبَتْ عَلَیْکُمْ ثَلاَثَۃُ أَسْفَارٍ : الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ وَالْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ، وَالرَّجُلُ یَسْعَی بِمَالِہِ فِی وَجْہٍ مِنْ ہَذِہِ الْوُجُوہِ ، أَبْتَغِی بِمَالِی مِنْ فَضْلِ اللہِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَمُوتَ عَلَی فِرَاشِی ، وَلَوْ قُلْتُ : إنَّہَا شَہَادَۃٌ ، لَرَأَیْت أَنَّہَا شَہَادَۃٌ۔
(٢٢٦٢٦) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے تین سفر لکھ دئیے گئے ہیں، حج اور عمرہ کے لیے ، اللہ کے راستہ میں جہاد کے لئے، اور آدمی کا تجارت کرنا اِ س طریقوں میں سے کسی ایک طریقہ پر، اپنے مال سے اللہ کے فضل سے تلاش کرنا مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اپنے بستر پر مروں، اور اگر میں کہتا کہ یہ شہادت ہے تو البتہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ شہادت ہے۔