hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22739

.

ابن أبي شيبة

22739
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۷۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُحْتَلَبَ الْمَوَاشِی إلاَّ بِإِذْنِ أَہْلِہَا ، وَقَالَ : أَیُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ تُؤْتَی مَشْرُبَتُہُ الَّتِی فِیہَا طَعَامُہُ فَیُکْسَرَ بَابُہَا فَیُنْتَثَلَ مَا فِیہَا ؟ فَإِنَّمَا مَا فِی ضُرُوعِ مَوَاشِیہِمْ مِثْلُ مَا فِی مَشَارِبِکُمْ ، أَلاَ فَلاَ یَحِلُّ مَا فِی ضُرُوعِہَا إلاَّ بِإِذْنِ أَہْلِہَا۔ (مسلم ۱۳۵۲۔ احمد ۲/۵۷)
(٢٢٧٤٠) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مویشیوں کا دودھ بغیر اجازت نکالنے سے منع فرمایا ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی اس کے کمرے میں آئے جس میں اس کا سامانِ خوراک موجود ہو اور اس کا دروازہ توڑے اور جو کچھ اس میں ہے اس کو لے جائے ؟ بیشک جو کچھ جانوروں کے تھنوں میں ہے وہ تمہارے کمروں کی طرح ہے، پس بغیر اجازت کے جو کچھ تھنوں میں ہے اس کا استعمال حلال نہیں ہے۔