(۲۲۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الْمُجَالِدِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ أَبُو بُرْدَۃَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ فِی السَّلَمِ ، فَأَرْسَلُونِی إلَی ابْنِ أَبِی أَوْفَی فَسَأَلْتُہُ ؟ فَقَالَ : کُنَّا نُسْلِمُ فِی الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالزَّبِیبِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِی بَکْرٍ ، وَلاَ نَدْرِی عِنْدَ أَصْحَابِہِ مِنْہُ شَیْئٌ أَمْ لاَ ؟
(بخاری ۲۲۴۳۔ ابوداؤد ۳۴۵۹)
(٢٢٧٥٧) حضرت محمد بن ابی المجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبداللہ بن شداد میں بیع سلم کے متعلق اختلاف ہوا، آپ نے مجھے ابن ابی اوفیٰ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے پوچھا تو فرمایا : ہم لوگ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر (رض) کے دور خلافت میں گندم، جو اور کشمش میں بیع سلم کرتے تھے، اور ہم کسی صحابی سے بھی ہاں یا ناں نہیں جانتے۔