hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22792

.

ابن أبي شيبة

22792
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۷۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ وَابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ رَجُلاً صَبَغَ ثَوْبًا لَہُ لَوْنَ الْہَرَوِیِّ ، فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ : بِکَمْ تَبِیعُ الْہَرَوِیَّ ؟ فَسکَتَ ، ثُمَّ سَاوَمَہُ فَاشْتَرَاہُ مِنْہُ ، فَلَمَّا ذَہَبَ بِہِ إذَا ہُوَ لَیْسَ بِہَرَوِیٍّ ، فَخَاصَمَہُ إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : لَوِ اسْتَطَاعَ أَنْ یُزَیِّنَ ثَوْبَہُ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ لَزَیَّنَہُ فَأَجَازَہُ عَلَیْہِ۔
(٢٢٧٩٣) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کپڑے کو ھروی رنگ کیا، اس کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا یہ ھروی کپڑا کس طرح فروخت کر رہے ہو ؟ وہ خاموش رہا اور پھر اس کی قیمت لگائی، اس شخص نے اس سے خرید لیا، جب وہ کپڑا لے کر گیا تو وہ ھروی نہ تھا، وہ شخص اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے کر گیا تو حضرت شریح نے فرمایا : اگر تو اس سے بھی اچھی طرح اپنے کپڑے کی تزیین کرسکتا ہے تو ضرور اس کی تزیین کر، آپ نے اس پر بیع کو نافذ فرمایا۔