(۲۲۹) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ مَوْلَی زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَی رَجُلاً یَنْزِعُ خُفَّیْہِ لِلْوُضُوئِ ، فَقَالَ لَہُ سَلْمَانُ : امْسَحْ عَلَی خُفَّیْک وَعَلَی خِمَارِکَ وَبِنَاصِیَتِکَ ، فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ وَالْخِمَارِ۔ (احمد ۵/۴۳۹۔ ابن ماجہ ۵۶۳)
(٢٢٩) حضرت ابو مسلم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے وضو کے لیے موزے اتار دیئے۔ حضرت سلمان نے اس سے فرمایا کہ اپنے موزوں پر، اپنی پگڑی پر اور اپنی پیشانی پر مسح کرلو۔ کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔