hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23045

.

ابن أبي شيبة

23045
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۰۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : اشْتَرَی عُمَرُ مِنْ رَجُلٍ فَرَسًا ، وَاسْتَوْجَبَہُ عَلَی إِنْ رَضِیَہُ ، وَإِلاَّ فَلاَ بَیْعَ بَیْنَہُمَا ، فَحَمَلَ عَلَیْہِ عُمَرُ رَجُلاً مِنْ عِنْدِہِ ، فَعَطِبَ الْفَرَسُ ، فَجَعَلاَ بَیْنَہُمَا شُرَیْحًا ، فَقَالَ شُرَیْحٌ لِعُمَرَ : سَلِّمْ مَا ابْتَعْت ، أَوْ رُدَّ مَا أَخَذْت ، فَقَالَ لَہُ : قَضَیْت بِمُرِّ الْحَقِّ۔ قَالَ زَکَرِیَّا : قَالَ عَامِرٌ : وَبَعَثَہُ عَلَی قَضَائِ الْکُوفَۃِ ، وَبَعَثَ کَعْبَ بْنَ سُورٍ عَلَی قَضَائِ الْبَصْرَۃِ۔
(٢٣٠٤٦) حضرت عامر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ایک شخص سے گھوڑا خریدا، اور فرمایا اگر تو راضی ہوگیا تو ثمن مجھ پر لازم ہوجائے گا، وگرنہ ہمارے درمیان بیع نہ ہوگی، حضرت عمر (رض) نے اپنے سامنے اس پر ایک شخص کو سوار کیا، گھوڑا جلدی تھک گیا، حضرت شریح کو ان کے درمیان حاکم بنایا، حضرت شریح نے حضرت عمر (رض) سے فرمایا : جو آپ نے خریدا ہے وہ سپرد کردو یا جو آپ نے لیا ہے وہ واپس کردو، حضرت عمر نے ان سے فرمایا : آپ نے کڑوے حق کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ان کو کوفہ کے قضاء کے لیے اور حضرت کعب بن سور کو بصرہ کے قضاء کے لیے بھیجا۔