(۲۳۰۶۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ شُرَیْحٍ إذْ أَتَاہُ قَوْمٌ یَخْتَصِمُونَ إلَیْہِ فِی عُمْرَی جُعِلَتْ لِرَجُلٍ حَیَاتَہُ ، فَقَالَ : ہِیَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتَہُ ، فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ الَّذِی قَضَی عَلَیْہِ یُنَاشِدُہُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : لَقَدْ لاَمَنِی ہَذَا عَلَی أَمْرٍ قَضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٢٣٠٦٨) حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے، لوگ ان کے پاس عمری والے مکان کے لیے جو ایک شخص نے زندگی کے لیے وقف کیا ہوا تھا ، آئے، آپ نے فرمایا : یہ اس کا مالک ہے اس کی زندگی اور اس کے مرنے کے بعد بھی، جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا وہ جھگڑا اور ہجو کرتے ہوئے آپ کی طرف متوجہ ہوا۔ حضرت شریح نے فرمایا : اس شخص نے میری ایسے فیصلہ میں ملامت کی ہے جو حضور اس سے قبل کرچکے ہیں۔