hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23073

.

ابن أبي شيبة

23073
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: جَائَہُ رَجُلٌ أَعْمَی یُخَاصِمُ فِی أَمَۃٍ أُعْمِرَہَا ، فَقَضَی بِہَا شُرَیْحٌ لِلَّذِی أَعْمَرَہَا ، فَقَالَ الرَّجُلُ : قَضَیْت عَلَیَّ ، فَقَالَ : مَا أَنَا قَضَیْت عَلَیْک ، وَلَکِنْ قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَلَکَ شَیْئًا حَیَاتَہُ ، فَہُوَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتہ۔ (بیہقی ۱۷۵۔ عبدالرزاق ۱۶۸۸۰)
(٢٣٠٧٤) حضرت شریح کے پاس ایک نابینا شخص باندی کے متعلق (اس کو عمری بنایا تھا) جھگڑا کرتے ہوئے آیا، حضرت شریح نے جس نے اس کو عمری بنایا تھا اس کے حق میں فیصلہ فرمایا ، اس شخص نے کہا آپ نے میرے خلاف فیصلہ کیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے تیرے خلاف فیصلہ نہیں دیا بلکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرما دیا تھا : جو زندگی بھر کے لیے کسی چیز کا مالک بنے وہ زندگی اور مرنے کے بعد اسی کی ہے۔