(۲۳۰۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ حَسَّانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ : مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی فَہِیَ لَہُ وَلِوَرَثَتِہِ مِنْ بَعْدِہِ لاَ تَرْجِعُ إلَی الَّذِی أَعْمَرَہَا ، وَالرُّقْبَی مِثْلُہَا ، قُلْتُ لِمُجَاہِدٍ : مَا الرُّقْبَی ؟ قَالَ : قَوْلُ الرَّجُلِ : ہِیَ لِلآخِرِ مِنِّی وَمِنْک۔
(٢٣٠٨٦) حضرت مجاہد (رض) ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کو عمری کے طور پر مکان مل جائے تو وہ زندگی میں اس کا ہوگا اور مرنے کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ ایسا مکان واپس عمری میں دینے والے کو نہیں ملے گا اور رقبی بھی اس کی مثل ہے۔ میں نے مجاہد (رض) سے پوچھا کہ رقبی کا کیا مطلب ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ رقبی کہتے ہیں کہ کوئی آدمی یوں کہے کہ یہ مکان ہم دونوں میں جو زیادہ دیر زندہ رہا اسی کا ہوگا۔