hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23290

.

ابن أبي شيبة

23290
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۲۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : کُنْتُ مَمْلُوکًا لِفُلاَنٍ ، أَوْ کَانَ أَبِی مَمْلُوکًا لِفُلاَنٍ ، أَوْ کَانَتْ أُمِّی مَمْلُوکَۃً لِفُلاَنٍ ، فَقَالَ فُلاَنٌ : أَنْتُمْ عَبِیدِی الْیَوْمَ ، قَالَ : إذَا کَانُوا قَدْ جروا فِی الْعِتْقِ وَعُرِفَ أَنَّہُمْ مَوَالٍ ، لاَ یَکُونُونَ لِہَذَا مَمْلُوکِینَ لِلَّذِینَ یَدَّعُونَ إلاَّ أَنْ یَجِیئَ بِشُہُودٍ عُدُولٍ یَشْہَدُونَ أَنَّہُمْ مَمْلُوکُوہ إلَی الْیَوْمِ۔
(٢٣٢٩١) حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص کہنے لگا کہ میں فلاں شخص کا غلام تھا، یا میرے والد فلاں کے غلام تھے یا میری والدہ فلاں کی باندی تھیں۔ وہ فلاں شخص کہنے لگا کہ تم آج میرے غلام ہو، فرمایا کہ جب وہ پہلے سے آزاد ہوں اور جان لیا جائے کہ وہ غلام ہیں تو وہ صرف دعویٰ کرنے سے غلام شمار نہ ہوں گے مگر یہ کہ وہ عادل گواہ لے آئیں ۔ اور وہ گواہ گواہی دیں کہ یہ غلام ہیں۔