hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 233

.

ابن أبي شيبة

233
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَتَی الْغَیْطَ عَلَی بَغْلَۃٍ لَہُ ، وَعَلَیْہِ إزَارٌ وَرِدَائٌ وَعِمَامَۃٌ وَخُفَّانِ ، فَرَأَیْتُہُ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَۃَ ، فَرَأَیْتُ رَأْسَہُ مِثْلَ رَاحَتِی ، عَلَیْہِ مِثْلُ خَطِّ الأَصَابِعِ مِنَ الشَّعْرِ فَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔
(٢٣٣) حضرت ابو لبید کہتے ہیں کہ حضرت علی اپنے خچر پر سوار ہو کر رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، اس وقت آپ نے ایک ازار، ایک چادر، عمامہ اور دو موزے زیب تن فرما رکھے تھے، آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور عمامہ کو اتار دیا، میں نے دیکھا کہ آپ کا سر میری ہتھیلی کی طرح ہے جس پر انگلی کی لکیروں کی طرح بال ہیں۔ آپ نے پہلے سر کا مسح فرمایا پھر موزوں کا۔