hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23368

.

ابن أبي شيبة

23368
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۳۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دِلاَفٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَمِّ أَبِیہِ بِلاَلِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یُغَالِی بِالرَّوَاحِلِ ، وَیَسْبِقُ الْحَاجَّ ، حَتَّی أَفْلَسَ ، قَالَ : فَخَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الأُسَیْفِعَ أُسَیْفِعَ جُہَیْنَۃَ رَضِیَ مِنْ أَمَانَتِہِ وَدِینِہِ أَنْ ، یُقَالَ: سَبَقَ الْحَاجَّ، فَادَّانَ مُعْرِضًا ، فَأَصْبَحَ قَدْ دِیْنَ بِہِ ، فَمَنْ کَانَ لَہُ عَلْیہِ شَیْئٌ فَلِیَأْتِنَا حَتَّی نُقَسِّمَ مَالَہُ بَیْنَہُمْ۔ (مالک ۸)
(٢٣٣٦٩) حضرت بلال بن حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص مہنگی سواریاں استعمال کرتا تھا اور حاجیوں سے آگے نکل کر چلا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ غریب ہوگیا۔ عمر (رض) نے خطبہ میں فرمایا کہ اما بعد بیشک قبیلہ جہینہ کا اسیفع نامی شخص اپنے دیندار اور امانت دار ہونے کے لیے صرف اسی پر خوش تھا کہ اس کو سابق الحاج (یعنی حاجیوں میں سبقت کرنے والا کہا جاتا ہے) کہا جاتا۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ مقروض بن کر لوٹا ہے اور اب وہ اس وجہ سے غلام بن چکا ہے۔ جس کسی نے بھی اس سے اپنا ادھار لینا ہو وہ ہمارے پاس آئے ہم اس کا مال ان قرض خواہوں میں تقسیم کردیں گے۔