(۲۳۳۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِنَا عَلَی رَجُلٍ مَالٌ فَجَحَدَہُ ، ثُمَّ وَقَعَ لَہُ عِنْدِی شَیْئٌ ، فَجَائَنِیْ وَسَأَلَنِی وَسَأَلَ أَصْحَابَنَا ، فَقَالُوا : یَأْخُذُہُ ، وَسَأَلْت ابْنَ مَعْقِلٍ ؟ فَقَالَ : یُؤَدِّی أَمَانَتَہُ وَیَطْلُبُ حَقَّہُ ، فَإِنْ کَانَ لَہُ بَیِّنَۃٌ أَخَذَ بِحَقِّہِ وَإِلاَّ اسْتَحْلَفَہُ۔
(٢٣٣٩٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب میں سے ایک کا دوسرے شخص پر مال تھا، اس نے اس کا انکار کیا، پھر اُ س کی کوئی چیز میرے پاس آئی، وہ میرے پاس آیا اور مجھ سے سوال کیا، اور ہمارے اصحاب سے بھی دریافت کیا ؟ انھوں نے کہا : وہ اس سے وصول کرے گا، پھر میں نے حضرت ابن معقل سے دریافت کیا ؟ انھوں نے فرمایا : وہ اس کو امانت دے اور اس سے اپنا حق طلب کرے، اگر اس کے پاس گواہ ہیں تو اپنا حق وصول کرلے وگرنہ اُ س سے قسم اٹھوائے۔