(۲۳۴۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو الثَّقَفِیِّ ، عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَہْلِ حِمْصٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ ، عَنْ مُعَاذٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَہُ قَالَ لَہُ : کَیْفَ تَقْضِی ؟ قَالَ : أَقْضِی بِمَا فِی کِتَابِ اللہِ ، قَالَ : فَإِنْ جَائَک أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ ، قَالَ : أَقْضِی بِسُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ ، قَالَ : فَإِنْ لَمْ تَکُنْ سُنَّۃٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ ؟ قَالَ : أَجْتَہِدُ رَأْیِی ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ترمذی ۱۳۲۷۔ احمد ۵/۲۳۶)
(٢٣٤٤٢) حضرت معاذ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب ان کو یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تو ان سے دریافت فرمایا : کیسے فیصلہ کرو گے ؟ حضرت معاذ (رض) نے فرمایا میں کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو کتاب اللہ میں نہ ہو ؟ حضرت معاذ نے فرمایا میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر وہ معاملہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت میں بھی نہ ہو ؟ حضرت معاذ (رض) نے فرمایا میں اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے رسول اللہ کے قاصد کو اس بات کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔