hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23471

.

ابن أبي شيبة

23471
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۴۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِیقٍ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ ، فَلَمْ یُوجَدْ لَہُ مِنَ الْخَیْرِ شَیْئٌ ، إلاَّأَنَّہُ کَانَ رَجُلاً مُوسِرًا یُخَالِطُ النَّاسَ، فَیَقُولُ لِغِلْمَانِہِ : تَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ ، فَقَالَ اللَّہُ تَعَالی لِمَلاَئِکَتِہِ : نَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِکَ مِنْہُ تَجَاوَزُوا عَنْہُ۔
(٢٣٤٧٢) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : تم سے پہلی امت میں سے ایک شخص کا حساب و کتاب کیا گیا، اس کی کوئی نیکی نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ مالدار شخص تھا اور لوگوں سے معاملات کرتا تھا، اور اُ س نے اپنے ماتحتوں سے کہا ہوا تھا کہ تنگ دست سے تجاوز (درگزر) کرلیا کرو، اس کو مہلت دے دیا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا : میں اِ س چیز کا زیادہ مستحق ہوں، تم لوگ اس سے چشم پوشی کرو۔ (اس کو چھوڑ دو )