(۲۳۵۰۱) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، قَالَ : جَلَسَ إلَیَّ الْقَاسِمُ فَقَالَ : أَیَّ شَیْئٍ کَانَ یَصْنَعُ شُرَیْحٌ بِشَاہِدِ الزُّورِ إذَا أَخَذَہُ ؟ قَالَ : قُلْتُ : کَانَ یَکْتُبُ اسْمَہُ عِنْدَہُ ، فَإِنْ کَانَ مِنَ الْعَرَبِ بَعَثَ بِہِ إلَی مَسْجِدِ قَوْمِہِ ، وَإِنْ کَانَ مِنَ الْمَوَالِی بَعَثَ بِہِ إلَی سُوقِہِ ، یُعْلِمُہُمْ ذَلِکَ مِنْہُ۔
(٢٣٥٠١) حضرت ابو حصین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم (رض) میرے پاس تشریف فرما تھے، فرمایا : حضرت شریح جب جھوٹے گواہ کو پکڑتے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ فرماتے، میں نے عرض کیا : اس کا نام اپنے پاس لکھ دیتے اور پھر اگر وہ عرب میں سے ہوتا تو اس کو مسجد بھیج دیتے ، اور اگر وہ موالی میں سے ہوتا تو اس کو بازار میں بھیج دیتے اس کے متعلق لوگوں کو بتاتے۔