(۲۳۵۴۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عن أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ جَارَۃً لِشُرَیْحٍ دَخَلَتْ عَلَیْہِ وَمَعَہَا جَارِیَۃٌ لَہَا ، فَقَالَتْ : یَا أَبَا أُمَیَّۃَ إنِّی أَعْتَقْت جَارِیَتِی ہَذِہِ ، قَالَ : قَدْ أَسْمَعُ مَا تَقُولِینَ ، قَالَتْ : وَشَرَطْت عَلَیْہَا خِدْمَتِی مَا دُمْت حَیَّۃً ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : ہَا ہِیَ ہَذِہِ إِنْ شَائَتْ فَعَلَتْ۔
(٢٣٥٤٩) حضرت ابو حیان التیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح کی باندی اپنی باندی لے کر حضرت شریح کی خدمت میں آئی، اور عرض کیا اے ابو امیہ ! میں نے اپنی اس باندی کو آزاد کردیا ہے۔ آپ نے فرمایا : جو تو کہہ رہی ہے میں وہ سن چکا ہوں، باندی نے عرض کیا کہ ! جب تک میں زندہ ہوں میں نے خدمت کی شرط لگائی ہے، حضرت شریح نے فرمایا : یہ اس پر ہے، اگر چاہے تو کرے۔