(۲۳۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی عَاصِمٍ : أَنَّہُ بَاعَ مِنْ أُخْتِہِ بَیْعًا إلَی أَجَلٍ ، ثُمَّ أَمَرَتْہُ أَنْ یَبِیعَہُ ، فَبَاعَہُ ، فَسَأَلْت ابْنَ الْمُسَیَّبِ ؟ فَقَالَ : أبْصِرْ أَنْ یَکُونَ أَنْتَ ہُوَ؟ قُلْتُ : أَنَا ہُوَ ، قَالَ : ذَاکَ ہُوَ الرِّبَا ، ذَاکَ ہُوَ الرِّبَا ، فَلاَ تَأْخُذْ مِنْہُ إلاَّ رَأْسَ مَالِکَ۔
(٢٣٥٦١) حضرت داؤد بن ابی عاصم سے مروی ہے کہ انھوں نے اپنی بہن سے ایک مدت تک کے لیے بیع کی، پھر ان کی بہن نے اس کو فروخت کردیا، میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دیکھ لو کیا آپ وہی ہو ؟ میں نے عرض کیا جی میں وہی ہوں ، فرمایا وہ ربا ہے، وہ سود ہے، آپ اس سے صرف راس المال واپس لے لو۔