hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23575

.

ابن أبي شيبة

23575
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۵۷۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، قَالَ : جِئْنَا بِکِتَابٍ مِنْ قَاضِی الْکُوفَۃِ إلَی إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، فَجِئْت وَقَدْ عُزِلَ إیَاسٌ وَاسْتُقْضِیَ الْحَسَنُ ، فَدَفَعْت کِتَابِی إلَیْہِ فَقَبِلَہُ وَلَمْ یَسْأَلْنِی عَنْہ ، فَفَتَحَہُ ، ثُمَّ نَشَرَہُ ، فَوَجَدَ لِی فِیہِ شَہَادَۃَ شَاہِدَیْنِ عَلَی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ بِخَمْسِمِئَۃٍ درہم ، فَقَالَ لِرَجُلٍ یَقُومُ عَلَی رَأْسِہِ : اذْہَبْ بِہَذَا إلَی ابْنِ زِیَادٍ ، فَقُلْ لَہُ : أَرْسِلْ إلَی فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ ، فَخُذْ مِنْہُ خَمْسَمِئَۃِ دِرْہَمٍ فَادْفَعْہَا إلَی ہَذَا ، قَالَ : فَذَہَبَ بِی فَفَعَلَ۔
(٢٣٥٧٦) حضرت عمر بن ابو زائدہ سے مروی ہے کہ ہم کوفہ کے قاضی کا خط لے کر حضرت ایاس بن معاویہ کے پاس آئے، جب میں آیا تو حضرت ایاس کو معزول کردیا گیا تھا اور حضرت حسن کو قاضی بنادیا گیا تھا، میں نے اپنا خط ان کو دیا تو انھوں نے اس کو قبول فرمایا اور مجھ سے اس کے متعلق سوال نہیں کیا، پھر اس خط کو کھولا اور اس کو پھیلایا اور اس میں میرے لیے بصرہ کے ایک شخص کے خلاف پانچ سو دراہم پر دو گواہوں کی گواہی پائی ، پھر آپ نے اُ س شخص سے کہا جو آپ کے پاس کھڑا تھا، اس کو ابن زیاد کے پاس لے جاؤ اور اُ س سے کہو کہ اس کو فلاں بن فلاں کے پاس بھیج دے اور اُ س سے پانچ سو دراہم وصول کر کے اس کو دے دو ، راوی فرماتے ہیں کہ پھر وہ مجھے لے کر گیا اور اس نے اسی طرح کیا۔