hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23596

.

ابن أبي شيبة

23596
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۵۹۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ ، عن أنس بن مالک وإیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ : سُئِلاَ عَنْ مَمْلُوکٍ کَانَ بَیْنَ ثَلاَثَۃٍ ، فَکَاتَبَ أَحَدُہُمْ نَصِیبَہُ ، وَأَعْتَقَ أَحَدُہُمْ نَصِیبَہُ ، فَمَاتَ الْمَمْلُوکُ وَتَرَکَ مَالاً ؟ فَقَضَی أَنَس وَإِیَاسٌ : أَنَّ مَا تَرَکَ فَہُوَ بَیْنَہُمْ بِالسَّوِیَّۃِ۔
(٢٣٥٩٧) حضرت انس بن مالک اور حضرت ایاس بن معاویہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک غلام تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اپنے حصہ کو مکاتب بنا لیا، اور ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا پھر غلام اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے کچھ مال چھوڑا، مال کس کو ملے گا ؟ حضرت انس اور حضرت ایاس نے فیصلہ فرمایا کہ جو مال اس نے چھوڑا ہے وہ ان کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔