hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23619

.

ابن أبي شيبة

23619
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۶۲۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَر مَوْلَی غُفْرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ رَجُلَیْنِ اشْتَرَکَا، فَنقد أَحَدُہُمَا عَنْ صَاحِبِ الثمن کُلَّہ ، فَقَدِمَا الْمَدِینَۃَ فَبَاعَا طَائِفَۃً مِنَ الْبُرِّ فَرَبِحَا وَبَقِیَتْ طَائِفَۃٌ ، فَقَالَ الَّذی نَقدَ الْمَالَ لِصَاحِبِہِ : إِنْ شِئْتَ أَنْ تَنْقُدَ مَا بَقِیَ وَأَنْتَ عَلَی شَرِکَتِکَ ، وَإِنْ شِئْتَ خَرَجْت مِنْہُ وَمِنْ رِبْحِہِ وَأَبْرَأْتُک؟ فَقَالَ : لاَ یَحِلُّ ہَذَا۔ وَسَأَلْت الْقَاسِمَ فَقَالَ : مِثْلَ ذَلِکَ۔
(٢٣٦٢٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) سے دریافت کیا کہ دو آدمی شریک ہیں، ان میں سے ایک نے سارا ثمن ادا کردیا، پھر وہ دونوں شہر آئے، اور انھوں نے گندم کا ایک ڈھیر فروخت کیا اور نفع کمایا : اور ایک ڈھیر باقی رہ گیا، پھر ان میں سے ایک نے جس نے ثمن ادا کیا تھا اپنے ساتھی سے کہا، اگر آپ چاہو تو جو باقی رہ گیا ہے وہ ثمن ادا کردو اور آپ اپنی شرکت پر قائم رہو، اور اگر چاہو تو اس سے اور اس کے نفع سے نکل جاؤ اور میں آپ کو بری کر دوں گا ؟ فرمایا : یہ اس کے لیے حلال نہیں ہے، پھر میں نے حضرت قاسم سے اسی کے متعلق دریافت کیا ؟ انھوں نے بھی اسی طرح فرمایا۔