hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23700

.

ابن أبي شيبة

23700
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۷۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : ضَالَّۃً وَجَدْتہَا ، فَقَالَ : أَصْلِحْ إلَیْہَا وَانْشُدْ ، فَقَالَ : فَہَلْ عَلَیَّ إِنْ شَرِبْت مِنْ لَبَنِہَا ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَا أَرَی عَلَیْک فِی ذَلِکَ شَیْئًا۔
(٢٣٧٠١) حضرت زید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر تھا آپ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ مجھے ایک گمشدہ اونٹنی ملی ہے، اس کا خیال رکھ اور اس کے بارے میں پوچھ داچھ کرتا رہ، اس نے عرض کیا کہ اگر میں اس کا دودھ استعمال کرلوں تو کیا مجھ پر ضمان ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : میرا نہیں خیال کہ اس کے بارے میں تجھ پر کوئی تاوان ہو۔