(۲۳۷۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : فِی الرَّجُلِ یَبِیعُ سُرِّیَّۃً قَدْ وَلَدَتْ مِنْہُ فَیَشْتَرِیہَا رَجُلٌ فَیَقَعُ عَلَیْہَا فَتَلِدُ مِنْہُ أَیْضًا ، قَالَ : تُرَدُّ إلَی الأَوَّلِ ، وَیَکُونُ لَہَا صَدَاقُ مِثْلِہَا ، وَیَکُونُ وَلَدُہَا من الآخَرِ بِمَنْزِلَتِہَا یُعْتَقُونَ بِعِتْقِہَا ، وَیَأْخُذُ الآخَرُ ثَمَنَہَا مِنَ الأَوَّلِ ، فَإِنْ کَانَ وَاحِدٌ مِنْہُمَا عَلِمَ أَنَّہُ لاَ یَصْلُحُ عُوقِبَ ، فَإِنْ عَلِمَا کِلاَہُمَا عُوقِبَا۔
(٢٣٧٣٦) حضرت حماد سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی اپنی ام ولد کو بیچ دے پھر خریدنے والا بھی اس سے وطی کرلے اور وہ باندی اس دوسرے کے پاس ایک اور بچہ جن دے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ یہ باندی پہلے شخص کو واپس کی جائے گی۔ باندی کو مہر مثلی گا، اور اس کا دوسرا بچہ بھی اس کی طرح غلام شمار ہوگا اور مال کے آزاد ہونے سے وہ بھی آزاد ہوجائے گا اور دوسرا آدمی اول سے باندی کی دی ہوئی قیمت وصول کرے گا پھر اگر کسی ایک کو معلوم تھا کہ یہ درست نہیں ہے تو اس کو سزا دی جائے گی اور اگر دونوں جانتے تھے تو دونوں سزا کے حق دار ہیں۔