(۲۳۷۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : فِی رَجُلَیْنِ کَانَتْ بَیْنَہُمَا أَمَۃٌ اشْتَرَیَاہَا بِأَرْبَعِینَ دِینَارًا ، فَأَرَادَا أَنْ یَبِیعَاہَا مُرَابَحَۃً ، فَأُعْطِیَا بِہَا خَمْسِینَ دِینَارًا ، فَاقْتَواہَا أَحَدُہُمَا ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَبِیعَہَا مُرَابَحَۃً ، قَالَ : یَبِیعُہَا عَلَی خَمْسَۃٍ وَأَرْبَعِینَ دِینَارًا ، تِلْکَ الْخَمْسَۃُ رِبْحُہَا نَفْسُہُ۔
(٢٣٧٩٢) حضرت حماد سے مروی ہے کہ دو آدمیوں کے درمیان ایک باندی مشترک تھی، جو انھوں نے چالیس دینار میں خریدی تھی، پھر انھوں نے اس کو مرابحۃً فروخت کرنے کا ارادہ کیا ، ان کو پچاس دینار ملے، پھر ان میں سے ایک نے اس کو خود خرید لیا، پھر اگر وہ مرابحۃً فروخت کرنا چاہے تو وہ پینتالیس دینار میں فروخت کرے گا اور وہ پانچ دینار اس کانفع ہوگا۔