(۲۳۸۶۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذُکِرَ لِنَافِع أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَشْتَرِی إلَی الْمَیْسَرَۃِ ، فَغَضِبَ وَقَالَ: إنَّمَا کَانَ یَشْتَرِی مِنْ قَوْمٍ قَدْ عَرَفَہُمْ وَعَرَفُوہُ ، فَیُمْطِلُہُمُ السَّنَۃَ وَالسَّنَتَیْنِ ، وَلَہُ مِنَ الرِّبَاعِ مَا لَوْ شَائَ لَبَاعَ فَقَضَاہُمْ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا أَیْسَرَ قَضَی۔
(٢٣٨٦٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت نافع (رض) سے ذکر کیا گیا کہ حضرت ابن عمر (رض) نے مال داری تک خریدتے تھے (کہ جب مال آیا تو رقم ادا کر دوں گا) حضرت نافع غصہ میں آئے اور فرمایا : وہ تو ایسے لوگوں سے خریدتے تھے جن کو وہ جانتے تھے اور وہ ان کو پہچانتے تھے، پس وہ ان کو ایک یا دو سال مہلت دیتے، اور ان کے لیے تاوان بھی تھا اگر وہ چاہتے تو اس کو فروخت کر کے ان کی ادائیگی فرما دیتے، اور حضرت ابن عمر (رض) جب صاحب استطاعت ہوئے تو ادا فرما دیا۔