(۲۴۰۲۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ بَنِی سَلاَمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُمِّہِ ؛ أَنَّ خَالَہَا حَبِیبَ بْنَ فُوَیْکٍ حَدَّثَہَا ، أَنَّ أَبَاہُ خَرَجَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَیْنَاہُ مُبْیَضَّتَانِ ، لاَ یُبْصِرُ بِہِمَا شَیْئًا ، فَسَأَلَہُ مَا أَصَابَہُ ؟ فَأَخْبَرَہُ ، فَنَفَثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی عَیْنَیْہِ ، فَرَأَیْتُہُ یُدْخِلُ الْخَیْطَ فِی الإِبْرَۃِ ، وَإِنَّہُ لاَبْنُ ثَمَانِینَ ، وَإِنَّ عَیْنَیْہِ لَمُبْیَضَّتَانِ۔ (طبرانی ۳۵۴۶)
(٢٤٠٢٩) بنو سلامان بن سعد کے ایک آدمی، اپنی والدہ کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ماموں حبیب بن فویک نے ان کی والدہ سے بیان کیا کہ ان (حبیب) کے والد انھیں لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ ان کی آنکھیں بےنور تھیں، ان سے کوئی چیز دکھائی نہیں س دیتی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اُن (والد) سے پوچھا کہ اس (حبیب) کو کیا ہوا ہے ؟ والد نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس (حبیب) کی آنکھوں میں پھونک ماری۔ پس میں نے (حبیب) کو دیکھا کہ وہ سوئی میں دھاگہ ڈال رہے تھے جبکہ ان کی عمر اسّی سال تھی اور ان کی آنکھیں سفید تھیں۔