(۲۴۰۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُصَیْفَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبِی وَجَعٌ قَدْ کَادَ یُبْطِلُنِی ، فَقَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اجْعَلْ یَدَکَ الْیُمْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قُلْ : بِسْمِ اللہِ ، أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ ، سَبْعَ مَرَّاتٍ ، فَفَعَلْتُ ذَلِکَ ، فَشَفَانِی اللَّہُ۔
(مسلم ۶۷۔ احمد ۴/۲۱۷)
(٢٤٠٤٩) حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس حالت میں حاضر ہوا کہ مجھے ایسی تکلیف تھی جو قریب تھا کہ مجھے ہلاک کردیتی، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا ” تم اپنے داہنے ہاتھ کو اس درد کی جگہ پر رکھ دو ، پھر یہ الفاظ کہو ” میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور ان کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس تکلیف سے جو میں محسوس کررہا ہوں، سات مرتبہ کہو “ پس میں نے یہ عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا عطا فرما دی۔