hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24153

.

ابن أبي شيبة

24153
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۱۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَخِی اسْتَطْلَقَ بَطْنُہُ ، قَالَ : اسْقِہِ عَسَلاً ، فَسَقَاہُ ، فَأَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی سَقَیْتُہُ فَلَمْ یَزِدْہُ إِلاَّ اسْتِطْلاَقًا ، قَالَ : اسْقِہِ عَسَلاً ، فَسَقَاہُ ، فَأَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی سَقَیْتُہُ فَلَمْ یَزِدْہُ إِلاَّ اسْتِطْلاَقًا ، قَالَ: اسْقِہِ عَسَلاً ، فَإِمَّا فِی الثَّالِثَۃِ ، وَإِمَّا فِی الرَّابِعَۃِ حَسِبْتَہُ قَالَ: فَشُفِیَ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَدَقَ اللَّہُ ، وَکَذَبَ بَطْنُ أَخِیکَ۔ (بخاری ۵۶۸۴۔ مسلم ۹۱)
(٢٤١٥٤) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چنانچہ اس آدمی نے اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ پھر (دوبارہ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے اس کے دست میں اور اضافہ کردیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چنانچہ اس آدمی نے (دوبارہ) اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ اور پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے تو اس کے دست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (پھر) ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ “۔ پھر تیسری بار یا چوتھی بار تھی (میرے خیال میں) کہ اس آدمی نے بتایا۔ وہ مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اس پر جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی بات سچی ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ “