(۲۴۲۶۴) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ زَیْدٍ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ فَتَذَاکَرْنَا الشَّرَابَ فَقَالَ : الْخَمْرُ حَرَامٌ ، فَقُلْتُ : الْخَمْرُ حَرَامٌ فِی کِتَابِ اللہِ ، قَالَ : فَأَیُّ شَیْئٍ تُرِیدُ ؟ تُرِیدُ مَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنِ الدُّبَّائِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالْمُزَفَّتِ۔ (احمد ۴/۸۷۔ دارمی ۲۱۱۲)
(٢٤٢٦٤) حضرت فضیل بن عیاض سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم عبداللہ بن مغفل کے پاس تھے کہ ہم نے ایک دوسرے سے شراب کا ذکر کیا۔ اس پر حضرت عبداللہ نے فرمایا۔ شراب حرام ہے۔ میں نے پوچھا۔ شراب کی حرمت کتاب اللہ میں ہے۔ تو حضرت عبداللہ نے فرمایا۔ تم کیا بات چاہتے ہو ؟ جو بات میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سُنی ہے تم وہ چاہتے ہو ؟ (تو) میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سُنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دبائ، حنتم اور مزفت سے منع فرمایا۔