hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24303

.

ابن أبي شيبة

24303
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : اشْتَکَی رَجُلٌ مِنَ الْحَیِّ بَطْنَہُ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّ بِکَ الصَّفْرَ ، فَنَعَتُوا لَہُ السَّکَرَ ، فَأَرْسَلَ إِلَی عَبْدِ اللہِ یَسْأَلُہُ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی لَمْ یَجْعَلْ شِفَائَ کُمْ فِیمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ۔
(٢٤٣٠٤) حضرت ابو وائل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ قبیلہ کے ایک آدمی کو پیٹ کی شکایت ہوگئی۔ اس آدمی کو کہا گیا کہ تمہارے پیٹ میں کیڑے ہیں۔ اور حکیموں نے اس کے لیئے کھجور کا غیر پختہ عرق تجویز کیا۔ اس آدمی نے حضرت عبداللہ کی طرف ایک آدمی یہ مسئلہ دریافت کرنے کو بھیجا ؟ تو حضرت عبداللہ نے جواب میں ارشاد فرمایا : یقیناً اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس میں تمہاری شفاء نہیں رکھی۔