hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24371

.

ابن أبي شيبة

24371
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۷۲) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی مِسْکِینٍ ، عَنْ ہُزَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیلَ ، قَالَ : مَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَی ثَقِیفٍ فَاسْتَسْقَاہُمْ ، فَقَالُوا : أَخْبِؤُوا نَبِیذَکُمْ ، فَسَقَوْہُ مَائً ، فَقَالَ : اسْقُونِی مِنْ نَبِیذِکُمْ یَا مَعْشَرَ ثَقِیفٍ ، قَالَ : فَسَقَوْہُ ، فَأَمَرَ الْغُلاَمَ فَصَبَّ ، ثُمَّ أَمْسَکَ بِیَدِہِ ، ثُمَّ قَالَ : یَا مَعْشَرَ ثَقِیفٍ ، إِنَّکُمْ تَشْرَبُونَ مِنْ ہَذَا الشَّرَابِ الشَّدِیدِ ، فَأَیَّکُمْ رَابَہُ مِنْ شَرَابِہِ شَیْئٌ ، فَلْیَکْسِرْہُ بِالْمَائِ ۔
(٢٤٣٧٢) حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب قبیلہ بنو ثقیف پر سے گزرے تو آپ نے ان سے پانی طلب کیا۔ انھوں نے (باہم ایک دوسرے سے) کہا۔ تم اپنی نبیذ چھپالو اور ان کو پانی پلا دو ۔ اس پر حضرت عمر نے کہا۔ اے گروہ ثقیف ! تم مجھے اپنی نبیذ میں سے پلاؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انھوں آپ کو نبیذ پلائی۔ حضرت عمر نے غلام کو حکم دیا اس نے پانی ڈالا پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو روک دیا۔ پھر آپ نے فرمایا : اے گروہ ثقیف ! تم اس سخت مشروب کو پیتے ہو۔ پس تم میں جس کسی کو یہ کسی درجہ شک میں ڈالے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو پانی سے توڑ ڈالے۔