(۲۴۳۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ ، قَالَ : قَالَتْ : یَا بُنَیَّ ، إِنَّ مُحَرِّمَ مَا أَحَلَّ اللَّہُ ، کَمُسْتَحِلِّ مَا حَرَّمَ اللَّہُ، إِنِّی کُنْتُ أَنْبِذُ النَّبِیذَ لِقَرَظَۃَ بْنِ کَعْبٍ، وَکَانَ رَجُلاً قَدْ آتَاہُ اللَّہُ خَیْرًا کَثِیرًا، فَیَسْقِیہِ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ یَغْشَاہُ مِنْہُمْ ؛ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وَزَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ ، فِی الدَّنِّ الْمُزَفَّتِ ، وَالْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
(٢٤٣٧٦) حضرت ام معبد سے ابو الحارث تیمی روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یقیناً اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا۔ میں قرظہ بن کعب کے لیے نبیذ تیار کرتی تھی۔ اور یہ وہ آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دے رکھا تھا۔ پس یہ صاحب یہ نبیذ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں کو پلاتے تھے۔ اور یہ اس کو ڈھانپ دیتے تھے۔ ان صحابہ میں حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ارقم بھی تھے۔ ایک بڑی مزفت مٹکے میں اور سبز گھڑے میں۔