hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24427

.

ابن أبي شيبة

24427
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۴۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا قَالَ فِی ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ ؟ فَقَالَتْ : عَلَی الْخَبِیرِ سَقَطْتَ ، أَمَّا الْحَنَاتِمُ فَحَنَاتِمُ الْعَجَمِ ، الَّتِی یَدْخُلُ فِیہَا الرَّجُلُ فَیَکْنِسُہَا کَنْسًا : ظُرُوفُ الْخَمْرِ ، وَأَمَّا الدُّبَّائُ فَالْقَرْعُ ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَالزِّقَاقُ الْمُقَیَّرَۃُ أَجْوَافُہَا ، الْمُلَوَّنَۃُ أَشْعَارُہَا بِالْقَارِ : ظُرُوفُ الْخَمْرِ ، وَأَمَّا النَّقِیرُ فَالنَّخْلَۃُ الثَّابِتَۃُ عُرُوقُہَا فِی الأَرْضِ ، الْمَنْقُورَۃُ نَقْرًا۔
(٢٤٤٢٨) حضرت ابو الحارث تیمی، حضرت ام معبد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا۔ ان برتنوں کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے ؟ انھوں نے جواباً فرمایا : تم ایک باخبر کے پاس آئے ہو (یعنی واقف سے سوال کیا ہے۔ ) بہرحال : حناتم : عجم کے حناتم یہ وہ برتن تھے جن میں آدمی داخل ہوجاتا تھا اور ان کو صاف کرتا تھا۔ شراب کے برتن اور دُبَّاء : یہ کدو (کا مصنوعی برتن) ہے۔ اور مزفّت : یہ وہ مشکیزہ ہے جس کے اندر تارکول ملا ہو اور اس کا ظاہر بھی تارکول سے رنگین ہوتا۔ شراب کے برتن۔ اور نقیر : یہ وہ درخت کا تنا ہے جس کی رگں زمین میں ہی ہوں۔ اور اس کو اندر سے خالی کرکے برتن بنالیا جائے۔