hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24443

.

ابن أبي شيبة

24443
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۴۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ وَاصِلٍ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی وَالِدَتِی ، عَنِ امْرَأَۃٍ ، یُقَالُ لَہَا : بِنْتُ الأَقْعَصِ ، وَکَانَتْ کَنَّۃً لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّہَا أَتَتِ ابْنَ عُمَرَ بِجَرَّۃٍ خَضْرَائَ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ قَالَتْ : نَنْبِذُ فِی ہَذِہِ ، فَأَدْخَلَ ابْنُ عُمَرَ یَدَہُ فِی جَوْفِہَا ، فَقَالَ : عَزَمْتُ عَلَیْکِ لَتَشْرَبِنَّ فِیہَا ، فَإِنَّمَا ہِیَ مِثْلُ الْقَارُورَۃِ۔
(٢٤٤٤٤) حضرت معروف بن واصل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے ایک عورت کے بارے میں بیان کیا جس کو۔ بنت الاقعص کہا جاتا تھا۔ اور یہ حضرت عبداللہ بن عمر کی بہو تھیں۔ کہ وہ حضرت ابن عمر کے پاس سبز رنگ کا گھڑا لے کر آئیں۔ حضرت ابن عمر نے پوچھا، یہ کیا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا۔ ہم اس گھڑے میں نبیذ بناتے ہیں۔ پس حضرت ابن عمر نے اس گھڑے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کیا اور پھر فرمایا : میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ البتہ ضرور تم اس میں پیو۔ کیونکہ یہ تو محض بوتل کی طرح ہے۔