(۲۴۴۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُخْلَطَ التَّمْرُ وَالزَّبِیبُ جَمِیعًا ، وَأَنْ یُخْلَطَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ جَمِیعًا ، وَکَتَبَ إلَی أَہْلِ جُرَشَ یَنْہَاہُمْ عَنْ خَلْطِ التَّمْرِ وَالزَّبِیبِ۔ (مسلم ۲۷۔ احمد ۱/۳۳۶)
(٢٤٤٩٢) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ کھجور اور کشمش کو باہم خلط کیا جائے اور نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل جُرش کو خط لکھا جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو کھجور اور کشمش اکٹھے کرنے سے منع کیا۔