(۲۴۴۹۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْبُسْرَ وَحْدَہُ ، وَأَنْ یُجْمَعَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ التَّمْرِ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا بِالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ وَیَقُولُ : حلاَلاَنِ اجْتَمَعَا أَوْ تَفَرَّقَا ، قَالَ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَکْرَہُ أَنْ یُجْمَعَ بَیْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِیبِ۔
(٢٤٤٩٥) حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اکیلے نیم پختہ کھجور کو ناپسند کرتے تھے۔ اور اس بات کو بھی ناپسند کرتے تھے کہ نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے۔ لیکن وہ کشمش اور کھجور کو اکٹھے کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے اور فرماتے تھے، یہ دونوں حلال چیزیں ہیں، اکٹھی ہوں یا علیحدہ علیحدہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں حضرت حسن کھجور اور کشمش کو جمع کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔