(۲۴۵۰۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا الشَّعْثَائِ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ عَنِ الْفَضِیخِ ؟ قَالَ : وَمَا الْفَضِیخُ ؟ قُلْتُ : الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ ، فَقَالَ : وَاللَّہِ لأَنْ تَأْخُذَ الْمَائَ وَتَغْلِیَہُ فَتَجْعَلَہُ فِی بَطْنِکَ ، خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَجْمَعَہُمَا جَمِیعًا فِی بَطْنِک۔
(٢٤٥٠١) حضرت یزید بن کیسان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو الشعثاء حضرت جابر بن زید سے فضیخ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے پوچھا : فضیخ کیا ہے ؟ میں نے بتایا، پختہ اور نیم پختہ کھجور۔ اس پر انھوں نے فرمایا : خدا کی قسم ! اگر تم سادہ پانی ہی لے لو اور اس کو جوش دے لو پھر اس کو تم اپنے پیٹ میں ڈال دو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم پختہ اور نیم پختہ کھجوروں کو اکٹھے اپنے پیٹ میں جمع کرو۔