(۲۴۵۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَہَا فِی بَطْنِہِ ، لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ سَبْعًا ، إِنْ مَاتَ فِیہَا مَاتَ کَافِرًا ، فَإِنْ أَذْہَبَتْ عَقْلَہُ عَنْ شَیْئٍ مِنَ الْفَرَائِضِ ، لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ فِیہَا مَاتَ کَافِرًا۔ (نسائی ۵۱۷۹۔ طبرانی ۱۳۴۹۲)
(٢٤٥٣٦) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص نے شراب نوشی کی اور اس شراب کو پیٹ میں داخل کیا تو اس شخص کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہوتی۔ اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو کافر مرے گا اور اگر شراب نے اس کے دماغ کو فرائض میں سے کسی فریضہ کے بارے میں بےعقل کردیا تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوگی اور اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو یہ کافر مرے گا۔ “