(۲۴۵۴۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ عُثْمَانَ یَخْطُبُ ، فَذَکَرَ الْخَمْرَ فَقَالَ : ہِیَ مَجْمَعُ الْخَبَائِثِ ، أَوْ ہِی أُمُّ الْخَبَائِثِ ، ثُمَّ أَنْشَأَ یُحَدِّثُ عَنْ بَنِی إسْرَائِیلَ فَقَالَ : إِنَّ رَجُلاً خُیِّرَ بَیْنَ أَنْ یَقْتُلَ صَبِیًّا ، أَوْ یَمْحُوَ کِتَابًا ، أَوْ یَشْرَبَ خَمْرًا ، فَاخْتَارَ الْخَمْرَ فَمَا بَرِحَ حَتَّی فَعَلَہُنَّ کُلَّہُنَّ۔
(ابن حبان ۵۳۴۸۔ بیہقی ۲۸۷)
(٢٤٥٤٣) حضرت سعد بن ابراہیم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عثمان کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ چنانچہ حضرت عثمان نے خمر کا ذکر کیا تو فرمایا، یہ بہت سی خباثتوں کو جمع کرنے والی ہے یا فرمایا یہ ام الخبائث ہے۔ پھر آپ نے بنی اسرائیل کے بارے میں واقعہ بیان کیا ۔ فرمایا : ایک شخص کو ایک بچہ قتل کرنے ، کتاب کو ضائع کرنے اور شراب پینے کے بارے میں اختیار دیا گیا تو اس نے شراب نوشی کو پسند کیا لیکن پھر وہ شخص یہ تمام کام کر بیٹھا۔